Egg Rice Keema Tips in Urdu - Egg Rice Keema Totkay

ایگ رائس قیمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Egg Rice Keema Recipe In Urdu

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو
نمک آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد
پیاز ایک عدد
ثابت کالی مرچ دو عدد
انڈے چھ عدد
دار چینی (ثابت) ایک ٹکڑا
ادرک باریک کٹا ہوا چھوٹا ٹکڑا
چاول آدھا کلو
تیل کھانے کے دو چمچ
لہسن (باریک کٹا ہوا) دو ٹکڑے
ترکیب:
دو انڈوں کو ابال لیں اور باقی کو ایسے ہی رہنے دیں۔ چاولوں کو بھی ابال لیں۔ تیل گرم کر یں اور اس میں کٹا ہوا ٹماٹر، لہسن، کالی مرچ ،دار چینی اور ہری مرچ ڈال دیں پانچ منٹ کے بعد چار انڈے توڑ کر ڈالیں اور ہلائیں پھر قیمہ ملا دیں اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ قیمہ گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں ابلے چاول ڈال کر چمچ سے ہلائیں اب اوون ٹرے میں چاولوں کو ڈالیں اور پانچ منٹ کے لئے اوون میں رکھ دیں۔ پانچ منٹ بعد نکال لیں اور چاولوں کے اوپر ابلے ہوئے انڈوں کے باریک ٹکڑے رکھ کر پیش کر یں۔

More From Biryani, Rice, Chawal - مزید