Anday Ka Raita Tips in Urdu - Anday Ka Raita Totkay - Tip No. 1346

Urdu Totkay Anday Ka Raita انڈے کا رائتہ (Tip No. 1346) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Tasty Raita in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Ka Raita Recipe In Urdu

انڈے کا رائتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1346

اشیاء:
انڈے چار عدد(سخت ابلے ہوئے)
تازہ دہی آدھا کلو گرام
زیرہ پاؤڈر آدھاٹی سپون
ہلدی چوتھائی ٹی سپون(پسی ہوئی)
مرچ پاؤڈر آدھاٹی سپون
سبز مرچ دو عدد
سیاہ مرچ پاؤڈر آدھا ٹی سپون
دھنیا کے پتے چند عدد
نمک حسب ذائقہ
تیل یا مکھن آدھا ٹیبل سپون(انڈے تلنے کے لئے)
سرسوں ایک ٹی سپون
سرخ مر چ پاؤڈر ایک چٹکی
ترکیب:
سب سے پہلے دہی کو اچھی طرح سے پھینٹ لیں اور پھر اس میں تھوڑا سا پانی ذائقے کے لئے نمک ملانے کے بعد سرخ مرچ، سیاہ مرچ اور زیرہ ملاکر خوب اچھی طرح سے مکس کر لیں اور اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیا جائے۔ انڈوں کو ابال کر چھیل لیں اور فرائی پین میں تیل یا مکھن گرم کر لیا جائے۔ پہلے سرسوں کے بیج ڈال دیں ۔ اور اس کے بعد انڈے، ہلدی، سرخ مرچ اور نمک ملا کرانڈے کو اچھی طرح سے تل لیں تلنے کے بعد فرائی پین چولہے پر سے اتار لیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں ۔ دھنیا کے پتے اور سبز مرچ دھو کر کاٹ لیں اور پھر فریج میں رکھے ہوئے مرکب کو نکال لیں اور اس میں چاروں انڈوں کو برابر فاصلے سے رکھیں اورا نڈوں کی حد بندی میں زیرہ پاؤڈر سبز مرچ اور دھنیے کے پتوں کے ٹکڑوں کو استعمال میں لائیں۔ لیجئے نہایت ہی مزیدار اور ذائقے سے بھر پور رائتہ تیارہے۔

More From Tasty Raita