Choti Elaichi Ka Sharbat Tips in Urdu - Choti Elaichi Ka Sharbat Totkay

چھوٹی الائچی کا شر بت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Choti Elaichi Ka Sharbat Recipe In Urdu

اشیاء:
چھوٹی الائچی آدھا چھٹانک
چینی (دانے دار) تین پاؤ
لیموں چار عدد
پانی آدھا کلو
ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں آدھا کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور الائچی کو کوٹ کر پانی میں ڈال دیا جائے اور اس کے بعد پانی کو ابلنے دیں۔ جب پانی ابل ابل کر محض پانچ چھٹانک کے قریب رہ جائے تو اس میں لیموں کا رس نچوڑ کر ڈال دیا جائے اور نیچے اتار کر موٹے کپڑے میں اس پانی کو چھان لیا جائے ۔ پھر چینی ملا کر اس پانی کو دو بارہ چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر اس کا قوام تیار کر لیا جائے ۔
جب قوام تیار ہو جائے تو نیچے اتار لیں۔ اس دوران میں بطور خا ص اس بات کا دھنیا ن رکھا جائے کہ قوام ہلکی آنچ پر تیار کیا جانا چاہئے۔ کیونکہ تیز آگ سے قوام جل جائے گا۔ ٹھنڈا ہو جائے تو صاف اور خشک بوتل میں بھر لیا جائے۔ یہ شربت دل و دماغ کے لئے بے حد مفید اور فائدہ مند ہو تا ہے۔ اس کے ساتھ نہایت ہی عمدہ اور فرحت بخش بھی ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen - مزید