Machli Fry Mango Salsa Kay Sath Tips in Urdu - Machli Fry Mango Salsa Kay Sath Totkay - Tip No. 981

Urdu Totkay Machli Fry Mango Salsa Kay Sath مچھلی فرائی مینگوسالسا کے ساتھ (Tip No. 981) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Fry Mango Salsa Kay Sath Recipe In Urdu

مچھلی فرائی مینگوسالسا کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 981

اشیاء:
نئے آلو 350 گرام
انڈے 3عدد
سبزپھلیاں 115گرام صاف کر کے کتری ہوئیں
سنیپر فِش 4عدد سالم صاف کرے کٹ لگائے ہوئے
زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ
برگ کا ہو(سلاد کے پتے) 175گرام
چھوٹے (چیری)ٹماٹر 10عدد
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
سالسا بنانے کیلئے:
سبز دھنیا 3کھانے کے چمچ باریک کترا ہوا
آم 1 عدد پکا ہوا چھلکا اور گٹھلی نکال کر سلائس کیا ہوا
سبز مرچ 1 عدد چھوٹی باریک کتری ہوئی
ادرک کا پیسٹ آدھا چمچ
لیموں کار س 3کھانے کے چمچ
اجوائن 1چٹکی
1۔آلوؤ ں کو 15۔20منٹ ابال لیں اور پانی نکال کر الگ کر لیں۔2انڈو ں کو نمک کے پانی میں 4منٹ ابال لیں ۔
2۔اسی پانی میں پھلیاں ڈال کر 6منٹ ابالیں اس طرح انڈے ٹوٹل 10منٹ اُبل جائیں گے۔
3۔انڈے نکال کر ٹھنڈے کر لیں اور چھلکا اتار کر 4،4ٹکڑٹوں میں کاٹ لیں پھلیوں کو بھی پانی سے نکال کر ایک طرف رکھ دیں ۔
4۔اوون کو گرم کریں مچھلی کو برش کی مدد سے تیل لگائیں تقریباََ 12منٹ تک اوون میں پکائیں ایک طرف سے پک جانے پر مچھلیوں کو پلٹ دیں۔
5۔دھنیے، آم، مرچ، ادرک، لیموں کے رس اور اجوائن کو فوڈ پر وسیسر میں ڈال کر پروسیس کر لیں۔
6۔برگ کا ہو(سلاد کے پتوں) پر زیتون کا تیل لگائیں اور 4پلیٹوں میں بچھا دیں۔
7۔فرائی مچھلیوں کو ایک ایک پلیٹ میں رکھیں۔ حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ چھڑکیں مچھلی کے اطراف میں ابلے ہوئے آلو، ٹماٹر کے سلائس انڈے اور پھلیاں سجائیں اور اوپر سے آم کا سالسا چمچ کی مدد سے پھلائیں یا الگ پیالے میں پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 405کیلوریز
چکنائی 15.59گرام
جاذب چکنائی 2.06گرام
کولیسٹرول 163.62ملی گرام
فائبر 2.03گرام

More From Baked Dishs