Fish Hiber Tips in Urdu - Fish Hiber Totkay - Tip No. 3040

Urdu Totkay Fish Hiber فش ہرب (Tip No. 3040) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Hiber Recipe In Urdu

فش ہرب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3040

اجزاء:
مچھلی 150گرام
بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی) 50گرام
پھول گوبھی 50گرام
ہری مرچ 5-4عدد
آلو(ابال کر میش کر لیں) 50گرام
مٹر(ابلے ہوئے) دو چائے کے چمچے(میش کر لیں)
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
لیمن جوس ایک چائے کا چمچہ
انڈے دو عدد
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ثابت سفید زیرہ (بھنا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
کارن فلیکس (چوکورا کر لیں) حسب ضرورت
آئل فرائی کرنے کے لئے
ہرا دھنیا حسب ضرورت
ترکیب:
مچھلی کو ایک دو منٹ بھاپ دے کر ابال لیں اور ٹھنڈی کرکے میش کر لیں۔ اب ایک باؤل میں میش مچھلی، بند گوبھی، پھول گوبھی، آلو ، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)لہسن ِادرک، لیمن جوس، مٹر، زیرہ ، نمک ، گرم مصالحہ، ہرا دھنیا ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر یں۔ پھر چھوٹے کباب بنا کر پین میں تیل گرم کر یں۔ پہلے انڈا لگائیں پھر کارن فلیکس کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر یں۔ ہلکا سنہرا ہونے پر نکال لیں۔ مزیدار فش بائبر تیار ہے۔ ٹماٹر، گاجر، پیاز کے لچھے، کھیرا سے گارنش کر کے سرو کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan