Fish Kabab Tips in Urdu - Fish Kabab Totkay - Tip No. 2205

Urdu Totkay Fish Kabab فش کباب (Tip No. 2205) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Kabab Recipe In Urdu

فش کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2205

اشیاء:
مچھلی کے ٹکڑے سیر
دار چینی دو ماشہ
لونگ دو ماشہ
الائچی دو ماشہ
کالی مرچ دو ماشہ
دہی ایک پاؤ
بالائی ایک چھٹانک
گھی حسب ضرورت
لیموں دو عدد
ہرا دھنیا تھوڑا سا
سرخ مرچ، نمک حسب ذائقہ
انڈا ایک عدد
چنے کی بھنی دال ایک چھٹانک
پیاز پاؤ
لہسن ایک عدد
ترکیب:
پہلے مچھلی کے ٹکڑوں کو کسی نوکدار چیز سے گود لیں۔ مچھلی کے کانٹے نکال دیں۔ اس کے بعد لہسن کے پانی سے دھو لیں۔ پھر لیموں کے عرق میں نمک اور ہرا دھنیا ملا کر ٹکڑوں پر ملئے اور دھوئیے تاکہ بساند جاتی رہے ۔ گھی میں دو پیازوں کے لچھے کاٹ کر سر خ کر لیں۔ انڈا توڑکر پھیٹیے اور دہی میں ملا دیجئے۔ بالائی بھی اسی میں حل کر لیں۔ گھی میں پیاز سرخ کر کے نکال لیں۔ سرخ کی ہوئی پیاز نکال کر تمام مصالحوں کے ساتھ پیس لیجئے۔ انڈا ، دہی، بالائی وغیرہ ان مصالحوں کے ساتھ شامل کر لیں۔ پھر مچھلی کے ٹکڑوں کو ان مصالحوں میں لت پت کر کے لو ہے کی سلاخ میں نتھی کر دیجئے اور نیچے انگارے رکھ کر سیخ کو گھماتی جائیے اور گھی کا چھنٹا برابر دیتی جائیے اور جب سرخ ہو جائیں تو گرم گرم کھائیے۔

More From Cutlus Aue Kebab