Machli Kay Kabab Parsili Kay Sath Tips in Urdu - Machli Kay Kabab Parsili Kay Sath Totkay - Tip No. 971

Urdu Totkay Machli Kay Kabab Parsili Kay Sath مچھلی کے کباب پارسلی کے ساتھ (Tip No. 971) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Kay Kabab Parsili Kay Sath Recipe In Urdu

مچھلی کے کباب پارسلی کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 971

اشیاء:
میکرل مچھلی کے قتلے 405گرام
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
پارسلی 3کھانے کے چمچ باریک کتری ہوئی
چیری ٹماٹر 12عدد
سیاہ زیتون 8عدد
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔مچھلی کے ٹکڑوں کو ڈیڑھ انچ کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹلیں ۔ ایک پیالے میں آدھا لیموں کا رس ،آدھی پارسلی اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈال کر مچھلی کے ٹکڑوں میں مکس کیجئے اور 30منٹ تک یو نہی رہنے دیں۔
2۔لکڑی یا دھاتی سیخوں میں مچھلی کے ٹکڑوں ،ٹماٹر اور زیتون کو باری باری پروکر سیخیں تیار کر لیں اور اوون کی گرل یا( باربی کیو) انگیٹھی پر 3سے4منٹ تک خوب بھونیں کباب تیار ہوجائیں گے۔
3۔باقی پارسلی اور لیموں کے رس کو چھوٹے سے پیالے میں ڈالیں اور نمک مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔آمیزے کو مچھلی کے کبابوں پر چمچ بھر کر ڈالیں اور گرما گرم پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 268کیلوریز
چکنائی 19.27گرام
جاذب چکنائی 4.5گرام
کولیسٹرول 61.88ملی گرام
فائبر 1گرام

More From Baked Dishs