Machli Kay Seekh Kabab Tips in Urdu - Machli Kay Seekh Kabab Totkay

مچھلی کے سیخ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Machli Kay Seekh Kabab Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی آدھ کلو
لیموں تین عدد
مکھن پون پاؤ
بیسن حسب ضرورت
پیاز آدھ چھٹانک
نمک حسب پسند
دہی ایک پاؤ
سیاہ و سرخ مرچ چھ چھ ماشے
بالائی ایک چھٹانک
لونگ، الائچی ہر ایک دو ماشہ
دار چینی ضرورت کے مطابق
ترکیب:
کباب کے برابر مچھلی کے ٹکڑے بنا لئے جائیں۔ چھری یا کانٹے سے انہیں گود لیں۔ پھر بیسن مل کر خوب دھوئیں اور اس کے بعد عرق لیموں ، نمک اور دھنیا ان ٹکڑوں پر ملا جائے۔ گھی گرم کر کے اس میں پیاز تل لیں اور مرچ سیاہ و سرخ، الائچی، دہی، لیموں اور بالائی ان کبابوں پر ملیں اور سیخ میں لگا کر کوئلوں کی نرم آنچ پر رکھ دیں۔ اس کے بعد ان پر سے بچارے سے گھی لگائیں۔ جب یہ سرخی پر آجائیں تو قدرے ہلکی آنچ رکھیں۔ پھر نیچے اتار لیں۔ لیجئے!مچھلی کے لذیذ سیخ کباب تیار ہیں۔

More From Machli Ke Kabab Aur Fish Cutlets - مزید