Fish Wandalu Tips in Urdu - Fish Wandalu Totkay - Tip No. 6231

Urdu Totkay Fish Wandalu فش ونڈالو (Tip No. 6231) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Wandalu Recipe In Urdu

فش ونڈالو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6231

مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں ،پھر ان پر نمک اور لیموں کا رس لگائیں اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی پین میں کوکنگ آئل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں اور اس میں ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں ۔
اس میں لال مرچ ہلدی ،ٹماٹر کاپیسٹ ،مسٹرڈ پیسٹ اور نمک ڈال کر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں پھر اس میں مچھلی کے قتلے ڈال دیں ۔ہلکے سے ملا کر اس میں آدھی پیالی پانی شامل کر دیں۔
درمیانی آنچ پر گریوی گاڑھی ہونے تک پکا کر چولہے سے اتارلیں۔

More From Machli Ke Pakwan