Floating Eye Lands Tips in Urdu - Floating Eye Lands Totkay - Tip No. 4007

Urdu Totkay Floating Eye Lands فلوٹنگ آئی لینڈز (Tip No. 4007) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sweet Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Floating Eye Lands Recipe In Urdu

فلوٹنگ آئی لینڈز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4007

انڈے کی سفیدیوں کو اتنا پھینٹیں کہ مزید پھینٹنے کی گنجائش نہ رہے
انڈے کی سفیدیوں کو پسی ہوئی چینی میں ملائیں
انڈے کی سفیدیوں اور چینی کو بے لچک ہونے تک پھینٹیں
دودھ گرم کر یں اور جب یہ کھولنا شروع کر دے تو چمچ بھر بھر کر انڈے کی سفیدی کا مرکب اس میں ڈالیں
دودھ کو ابالا مت آنے دیں۔ دو سے تین منٹ بعد انڈے کی سفیدی کو احتیاط سے دود ھ میں سے نکال لیں
ضرورت پڑنے تک یخ بستہ کر لیں
انڈے کی زردی اور چینی کو پھینٹیں اور اس گرم دودھ میں ملائیں جو انڈے کی سفیدی نکالنے کے بعد بچ گیا تھا
مرکب کو گرم پانی کے اوپر رکھیں اور چمچ چلاتی رہیں یہاں تک کہ گاڑھا کسٹرڈ بن جائے
مرکب کو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں
ونیلا ایسنس ملائیں اور یخ بستہ ہونے دیں
پیش کرنے کے لئے کسٹرڈ کو سرونگ باؤل میں انڈیلیں اس کے اوپر مرنگز اور پھینٹی ہوئی کریم ڈالیں

More From Pakistani Sweet Dishes