Fried Cutlets Tips in Urdu - Fried Cutlets Totkay

فرائڈ کٹلٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Fried Cutlets Recipe In Urdu

اجزاء:
ابلے ہوئے آلو ایک پیالی
پنیر آدھی پیالی
سبز یاں (ابلی ہوئی) ایک پیالی
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
لہسن 12جوئے
میدہ چھ کھانے کے چمچ
ٹماٹو سوس چار کھانے کے چمچ
سویا سوس دو چائے کے چمچ
سرکہ چار کھانے کے چمچ
اجینوموٹو آدھا چائے کا چمچ
پیاز دو عدد
بند گوبھی، نمک حسب ضرورت
ترکیب:
آلوؤں کو میش کر لیں۔ پیاز، ادرک ، لہسن کو باریک کاٹ کر مکس کر یں اور اس میں پنیر میش کر کے ملا لیں۔ پنیر کے آمیزے میں نمک، کالی مرچ، میدہ اور تمام سوس ملائیں۔ پنیر کے مکسچر کو آلوؤں میں ملا ئیں اور ان کو کٹلٹس کی شکل دیں۔ کٹلٹس کو میدے میں ریپ کر کے فرائی کر لیں۔ سبز یاں فرائی کر یں۔ بند گوبھی کے چند پتے ٹرے میں رکھیں۔ ان پر سرکہ چھڑکیں اور فرائنڈ کٹلٹس ان کے اوپر رکھ کر سرو کریں۔

More From Potato - مزید