Fried Fish Tips in Urdu - Fried Fish Totkay - Tip No. 3078

Urdu Totkay Fried Fish فرائیڈ فش (Tip No. 3078) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about European Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fried Fish Recipe In Urdu

فرائیڈ فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3078

(فرانس کی ڈش)
اجزاء:
مچھلی ایک کلو
میدو کپ
آٹا یا بیسن کپ
دودھ کپ
دودھ کپ
ٹماٹر دو عدد
سبز دھنیا یا پو دینہ یا میتھی حسب ضرورت
اجوائن دو چٹکی
گھی یا تیل حسب ضرورت
پسا ہوا گرم مصالحہ حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے مچھلی کا پیٹ صاف کرکے دم اور سرالگ کر دیں اور مچھلی کو دھو کر خشک کر لیں۔ پھر اس کے اندر اور باہر دودھ مل دیں پھر دھنئے کی پتیاں اور پسا ہوا جائفل میدے آٹے یا لہسن میں ملا کر مچھلیوں پر ملیں۔ تیل فرائی پین میں تیز گرم کر لیں اور اس میں روٹی کا ٹکڑا ڈال کر اندازہ کر لیں کہ تیل مچھلی تلنے کے لئے موزوں ہے یا نہیں۔ اگر روٹی کا ٹکڑا نصف منٹ میں سرخ ہو جائے تو تیل بالکل موزوں ہوگا اس میں ایک ایک مچھلی ڈال کر تلتی جائیں جوں ہی مچھلی سرخ ہو اسے نکال کر پہلے کسی صاف کا غذیا جھاڑن پر رکھیں تاکہ چکنائی اچھی طرح صاف ہو جائے۔ پھر ان مچھلیوں کو ڈش میں گول قطار میں سجاتی جائیں۔ ڈش کے درمیان میں جو خالی جگہ بچی ہے اس میں ٹماٹر کے گول تراشے رکھیں اور اوپر اجوائن چھڑک دیں۔ اب آپ تلی ہوئی لذیذ مچھلی تناول فرمائیں۔

More From European Dishes