Fried Fish Tips in Urdu - Fried Fish Totkay - Tip No. 5939

Urdu Totkay Fried Fish فرائیڈ فش (Tip No. 5939) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fillet Fish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fried Fish Recipe In Urdu

فرائیڈ فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5939

سب سے پہلے مچھلی کے ٹکڑے دھو کر چھلنی میں ڈال کر خشک کر لیں
اس کے بعد ایک پیالے میں اجوائن ، نمک اور لیمن جوس مکس کر کے مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں
 اور دو گھنٹے کیلئے میرینیڈ (Marinade) ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
 اس کے بعد مچھلی کے ٹکڑے آمیزے سمیت کچھ دیر کے لئے چھلنی میں رکھیں تاکہ اس کا فالتو پانی نکل جائے۔ اس دوران آپ توے پر سفید زیرہ بھون کر کوٹ لیں۔
 اب ایک دوسرے پیالے میں زیرہ، سبز ، سرخ اور کالی مرچیں،لہسن ادرک کا پیسٹ، گرم مصالحہ اور خشک بیسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور مچھلی کے ٹکڑے چھلنی سے نکالنے کے بعد آمیزہ اچھی طرح سے ٹکڑوں پر لپیٹ دیں۔
 اور ایک بار پھر مچھلی کو کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑے ڈیپ فرائی کر کے فرنچ فرائیز اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں
 اس ترکیب سے تیار شدہ مچھلی کے ٹکڑے آپ چند دنوں کے لئے فریج میں بھی رکھ سکتی ہیں ، خراب نہیں ہوں گے۔

More From Fillet Fish