Fried Machli Tips in Urdu - Fried Machli Totkay - Tip No. 611

Urdu Totkay Fried Machli فرائیڈ مچھلی (Tip No. 611) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fillet Fish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fried Machli Recipe In Urdu

فرائیڈ مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 611


ضروری اشیاء:
مچھلی (درمیانے سائز کی) 8عدد
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچے
ادرک 2انچ کا ٹکڑا
لہسن کے جوے 12-15عدد
کھٹائی 10-12عدد
لال مرچ پاؤڈر 3چائے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
تیل (تلنے کیلئے) حسبِ ضرورت
چاول کا آٹا 1کپ
لیموں (سلائس کاٹ لیں) 1عدد
پیاز (سلائس کاٹ لیں) 1عدد
پودینہ (دھو کر کاٹ لیں) 1گٹھی
ترکیب:
مچھلی کی آلاش صاف کرکے اسے خوب اچھی طرح دھو لینے کے بعد اس پر تیز چھری سے ترچھے تر چھے کٹس لگائیں۔ نمک اورلیموں کا رس اچھی طرح لگا کر 15-20منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔
لہسن اور ادرک کو چھیل کر پیس لیں۔ کھٹائی کو گرم پانی میں 15منٹ تک بھگوئیں اس کے بعد پانی نتھار کر کھٹائی کوپ یس لیں۔ لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، لہسن، ادرک پیسٹ کھٹائی اور نمک مچھلی میں خوب اچھی طرح لگائیں اور مچھلی کو آدھے گھنٹے کے لئے اس مصالحے میں میرینیٹ ہونے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
فرائنگ پین میں تیل گرم کریں چاول کے آٹے کو ایک ڈش میں نکالیں میرینٹ کی ہوئی مچھلی کو اس آٹے سے کوٹ کریں اور فرائنگ پین میں ڈال کر درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔
مچھلی کی رنگت جب دونوں جانب سے گولڈن براؤن ہو جائے تو اسے سرونگ ڈش میں نکالیں۔ پیاز، لیموں اور پودینے کے پتوں سے گارنش کریں۔
مزیدار فرائیڈ مچھلی تیار ہے۔ امی کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

More From Fillet Fish