Talli Hui Murgi Tips in Urdu - Talli Hui Murgi Totkay - Tip No. 1657

Urdu Totkay Talli Hui Murgi تلی ہوئی مرغی (Tip No. 1657) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Tala Hua Chicken in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Talli Hui Murgi Recipe In Urdu

تلی ہوئی مرغی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1657

اجزاء:
مرغی آٹھ ٹکڑے ایک کلو
ادرک (کتری ہوئی) ایک انچ کاٹکڑا
ہری مرچ دو عدد
پانی ایک لیٹر
شکر ایک چائے کا چمچہ
پیاز درمیانی (کٹی ہوئی) تین عدد
لہسن (چھلا ہوا) دو جوے
گھی چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
پیاز ،ادرک، لہسن اور ہری مرچ کو پیس لیں۔ اب تمام مرغی کے ٹکڑے بڑی پتیلی میں ڈال دیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ ایک ٹکڑا دوسرے ٹکڑے پر نہ رہے۔ چمچے سے پسا ہوا مصالحہ مرغی کے ٹکڑوں پر اچھی طرح پھیلا دیں ۔ پانی میں نمک ڈال دیں اور جو ش دیں۔ جب جوس آجائے تو ہلکی آنچ کر کے پینتالیس منٹ تک پکائیں۔ یہاں تک کہ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔ اب مرغی کے ٹکڑوں سے مصالحہ ہٹا کر نکال لیں ۔ مصالحہ پتیلی میں ہی رہنے دیں۔ مرغی کے ٹکڑوں کو احتیاط سے اٹھا کر کاغذ پر پھیلا دیں۔ اس کے بعد گھی ایک بڑے فرائی پین میں ڈال کر خوب گرم کر یں۔ مرغی کے ٹکڑوں کو اس میں تل کر سرخ کر لیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔ گرم گھی میں شکر چھڑکیں اور پتیلی کا مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ بھونیں ۔ پھر اس میں مرغی کے ٹکڑے ڈال کر چند منٹ اور پکائیں اور گرم گرم کھائیں۔

More From Tala Hua Chicken