Fried Mushroom Aur Bean Sprouts Tips in Urdu - Fried Mushroom Aur Bean Sprouts Totkay - Tip No. 3334

Urdu Totkay Fried Mushroom Aur Bean Sprouts فرائیڈ مشروم اور بین اسپراؤٹس (Tip No. 3334) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fried Mushroom Aur Bean Sprouts Recipe In Urdu

فرائیڈ مشروم اور بین اسپراؤٹس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3334

اشیاء:
مشروم (سلائس کر لیں) 300گرام
بین اسپراؤٹس 1کپ
ہری پیاز چار عدد(باریک سلائس کر لیں)
پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد(چھوٹی )
سیلری(سلائس کر لیں) دوڈنٹھل
گاجر دو عدد(لمبے سلائس کر لیں)
لہسن کے جوے دو عدد(کوٹ لیں)
بندگوبھی(چوپ کر لیں) دو کپ
کھیرا ایک عدد(کیوبز کاٹ لیں)
سویا سوس کپ
مرغی کی یخنی ایک کپ
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
چینی ایک چٹکی
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں اور اس میں ہری پیاز، پیاز، سیلری، گاجر اور لہسن ڈال کر 5منٹ کے لئے بھون لیں۔ اس کے بعد ایک بیکنگ ڈش میں نکال کر پہلے سے گرم اوون میں 160Cپر رکھ کر 20-25منٹ تک بیک
کر یں۔ اب کڑاہی میں مزید تیل ڈالیں اور اس میں مشرومز ، بندگو بھی، کھیرا ڈال کر بھون لیں۔ جب نرم ہو جائیں تو اس میں بین اسپراؤٹس ، چینی، سویا سوس اور کارن فلور کو یخنی میں مکس کر کے کڑاہی میں ڈال دیں۔ اس کے بعد ڈھک کر کچھ دیر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد انہیں اوون میں رکھی سبزیوں کے ساتھ شامل کر کے 10منٹ کے لئے مزید بیک کر لیں۔ ا س کے بعد چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Baked Dishs