Fry Ki Hui Karari Ojhari Tips in Urdu - Fry Ki Hui Karari Ojhari Totkay

فرائی کی ہوئی کراری اوجھری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Fry Ki Hui Karari Ojhari Recipe In Urdu

اجزاء:
اوجھری 250گرام
کارن سٹارچ 5گرام
سرکہ حسب ذائقہ
کٹا ہوا ادرک حسب ضرورت
نمک 15گرام
ویجی ٹیبل آئل حسب ضرورت
کٹا ہوا پیاز حسب ضرورت
ترکیب تیاری:
اوجھری کو دھوئیں۔ اس کے اوپر سے ریشے کھرچ دیں۔ اسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں اوجھری، سرکہ ، نمک اور کارن سٹارچ ڈالیں۔
پکانے کی ترکیب:
پین بڑی تیز آگ پر رکھیں۔ اس میں آئل ڈال کر اتنا گرم کر یں کہ بلبلے چھوڑنے لگے۔ ڈیپ فرائی کرنے کو اس میں اوجھری ڈال دیں۔ جب اوجھری نرم ونازک ہو جائے تو سمجھیں پک گئی۔ ضرورت سے زیادہ نہ پکائیں ۔ آگ سے ہٹا کر اس میں سے تیل نکال دیں۔ پین میں اتنا تیل رہنے دیں جس سے اس کی تہہ ڈھلی رہے۔ پہلے سے مکس کی ہوئی سوس اس پر ڈال دیں۔ اورجلدی جلدی ہلائیں۔ اوجھری اس میں ڈال دیں اور ان کو سٹر فرائی کر یں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔

More From Chinese Beef Or Meat - مزید