Frozen Mocha Cheesecake Tips in Urdu - Frozen Mocha Cheesecake Totkay - Tip No. 2404

Urdu Totkay Frozen Mocha Cheesecake فروزن موچا چیز کیک (Tip No. 2404) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Frozen Mocha Cheesecake Recipe In Urdu

فروزن موچا چیز کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2404

اشیاء:
زوی بیک ٹوسٹ 24پیس
شوگر دو ٹیبل سپون
انڈوں کی زردیاں تین عدد
چینی 4/3کپ
انسٹنٹ کافی پاؤڈر ایک ٹیبل سپون
پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ
مکھن 3/1کپ
کریم چیز 8اونس
سیمی سویٹ چاکلیٹ 1اونس
انڈوں کی سفیدیاں تین عدد
ترکیب:
ایک چھوٹے پیالے میں زوی بیک کر مبز، دوٹیبل سپون، چینی اور مکھن ملا دیں۔ 9انچ کے سپرنگ فارم پین میں جس کے کنارے اوپر اٹھے ہوئے ہوں میں دبائیں۔ ریفریجریٹ کر یں۔ ایک بڑے پیالے میں انڈوں کی زردیاں پھینٹیں اور ان کے ساتھ ہی کریم چیز اور 4/3کپ چینی۔ گریٹ کیا ہوا چاکلیٹ اور کافی پاؤڈر بھی اس میں ڈال دیں۔ اس آمیزے کو ایک طرف رکھ دیں۔ ایک درمیانے سائز کے پیالے میں انڈوں کی سفیدیاں پھینٹیں۔ ایک چھوٹے پیالے میں کریم کو اتنا پھینٹیں کہ ابھر آئے۔ انڈوں کو پھینٹی ہوئی سفیدیاں اور پھینٹی ہوئی کریم کو کریم چیز مکسچر میں ملا دیں۔ چمچ سے کرمب لائنڈ پین میں ڈالیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ دیں۔

More From Cake