Cake Custard Fruit Wala Tips in Urdu - Cake Custard Fruit Wala Totkay - Tip No. 2775

Urdu Totkay Cake Custard Fruit Wala کیک کسٹرڈ فروٹ والا (Tip No. 2775) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cake Custard Fruit Wala Recipe In Urdu

کیک کسٹرڈ فروٹ والا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2775

اشیاء:
کیک چھوٹا سادہ ایک عدد
کسٹرڈ دو پیکٹ
دودھ ایک لیٹر
چینی 250گرام
آڑو ایک عدد
انگور/کشمش 15گرام
کیلا ایک عدد
ترکیب:
کیک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر رکھ لیجئے۔پانی میں کسٹرڈ گھول لیجئے۔ دودھ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ابلنے لگے، تو اس میں کسٹر ڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے چائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اور مزید پکائیے گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے۔ایک شیشے کے پیالے میں تھوڑا سا کسٹرڈڈالیے۔ پھر کیک کے ٹکڑے رکھ دیجئے۔ باقی کسٹرڈ اوپر ڈال دیجئے اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ اوپر آڑو کے گول قتلے، کیلے کے گول قتلے اور کشمش کے دانے یاتازہ انگور کے دانے سجا دیجئے۔فروٹ سجا کر فریج میں رکھ دیجئے اور جم جانے پر استعمال میں لائیے۔

More From Cake