Andon Ki Pudding Tips in Urdu - Andon Ki Pudding Totkay - Tip No. 2808

Urdu Totkay Andon Ki Pudding انڈوں کی پڈنگ (Tip No. 2808) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Andon Ki Pudding Recipe In Urdu

انڈوں کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2808

اشیاء:
دودھ لیٹر
انڈے دو عدد
چینی 75گرام
ترکیب:
انڈوں کی سفیدی الگ اور زردی الگ کر کے ان کو خوب پھینٹئے۔جب سفیدی بالکل جھاگ کی طرح بن جائے تو اس میں چینی ڈال دیجئے اور سفیدی اور زردی دونوں کو ملا کر خوب پھینٹئے۔دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ جب دودھ آدھا رہ جائے تو اتار لیجئے اور انڈوں والی ڈش میں ڈال کر چمچے سے خوب پھینٹے۔ جب سب چیزیں یک جان ہو جائیں تو انہیں پڈنگ کی ڈش یا پڈنگ کے سانچے میں ڈال دیجئے۔ اب ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور اس میں پڈنگ کی ڈش یا سانچا اس طرح رکھیے کہ نصف پانی کے اندر اور نصف پانی سے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دیگچی کے ڈھکنے پر بھی آگ کے کچھ کوئلے رکھ دیجئے۔دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کر دیکھ لیجئے۔ پڈنگ جم گئی ہو، تو اتار لیجئے۔ اگر نہ جمی ہو، تو ڈھکنا دوبارہ بند کر کے پکنے دیجئے۔ جب جم جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہو جانے پر تناول فرمائیے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding