Phalon Ki Kheer Tips in Urdu - Phalon Ki Kheer Totkay - Tip No. 2729

Urdu Totkay Phalon Ki Kheer پھلوں کی کھیر (Tip No. 2729) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Phalon Ki Kheer Recipe In Urdu

پھلوں کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2729

اشیاء:
ناشپاتی 250گرام
سیب 250گرام
شکر قندی 250گرام
کیلے چار عدد
دودھ دو لیٹر
چینی کلو
چینی حسب پسند
ترکیب:
سیب اور ناشپاتی کو چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ کیلے چھیل کر ان کے گول گول قتلے کر لیجئے۔ شکر قندی کو ابال کر چھلکا اتار کر قتلے کاٹ لیجئے اور ان سب چیزوں کو دودھ میں اچھی طرح ملا لیجئے اور ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ جب سارے پھل گل کر حلوہ ہو جائیں تو ان کو اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ کھیر گاڑھی ہونے لگے تو چینی ڈال دیجئے اور چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ کھیر نیچے لگ جائے گی۔ جب کھیر گاڑھی ہو جائے تو نیچے اتار کر حسب پسند برتن میں ڈال کر جما لیجئے۔ ٹھنڈی ہو کر جم جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ حسب پسند اس پر بادام اور پستہ بھی کتر کر چھڑک سکتے ہیں۔

More From Yummy Sweet Dish