Fruit Salad Cake Tips in Urdu - Fruit Salad Cake Totkay

فروٹ سلاد کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Fruit Salad Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
خشک پھل (خوبانی سیب پونا کپ کترے ہوئے
آلو بخارے انگور)
گرم چائے 1کپ
خمیر مکس آٹا 2کپ
جائفل پاؤڈر 1چائے کا چمچ
شکر /گڑ 4کھانے کے چمچ
سن فلاور آئل 3کھانے کے چمچ
سکمڈ ملک 3کھانے کے چمچ
شکر چھڑ کنے کیلئے
ترکیب:
1۔خشک پھلوں کو چائے میں بھگو دیں ۔اور رات پھر بھیگا رہنے دیں ۔ چھلنی کی مدد سے چائے اور پھلوں کو الگ کر لیں ۔
2۔اوون کوF ْ350 پر گرم کر یں ۔ 7انچ راؤنڈ کیک کے سانچے میں بیکنگ پیپر لگائیں ۔
3۔پیالے میں آٹا جائفل اور گڑ مکس کریں اس میں تیل اور دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ساتھ ہی چائے اور خشک پھل بھی ملالیں ۔
4۔سارے آمیزے کو کیک ٹن میں بھر کر سطح ہموار کر دیں اوپر سے شکر چھڑ ک دیں ۔تقریباََ 50 سے55منٹ تک بیک کریں ۔نکال کر ٹھنڈا کریں اور کاٹ کر پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 1615کیلوریز
چکنائی 39.93گرام
جاذب چکنائی 5.22گرام
کولیسٹرول 0.9ملی گرام
فائبر 31.12گرام

More From Baked Dishs - مزید