Fruit Trifel Tips in Urdu - Fruit Trifel Totkay - Tip No. 5985

Urdu Totkay Fruit Trifel فروٹ ٹرائفل (Tip No. 5985) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fruit Trifel Recipe In Urdu

فروٹ ٹرائفل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5985

چار کپ دودھ کے برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ایک کپ دودھ میں چینی کارن فلور ،سٹرابری ایسنس اور خوردنی لال رنگ ملائیں اور بیٹر سے اسے اچھی طرح مکس کر لیں
دودھ گرم ہوجائے تو چولہا آہستہ کر دیں اور مکس کئے ہوئے آمیزے کو آہستہ آہستہ دودھ میں ڈالتی جائیں ساتھ ہی چمچ بھی چلاتی رہیں ۔
اب اس میں فلاور ایسنس ڈال کر پندرہ منٹ تک اسے دھیمی آنچ پر پکنے دیں تاکہ یہ اچھی طرح گاڑھا ہوجائے
اس کے بعد چولہا بند کر دیں شیشے کے بائول میں کرش کیا کیک پیس بچھائیں اس پر اس آمیزے کی ایک تہہ پھیلا دیں
 اپور کٹی ہوئی سٹرابری اور پائن ایپل ڈالیں اور باقی آمیزہ بھی ڈال دیں ۔سٹرابری ،پائن ایپل کے بچے ہوئے پیسز اور جیلی سے سجا کر فریج میں رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر پیش کریں سٹرابری کی جگہ ونیلا اینس کی جگہ ونیلا ایسنس بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

More From Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers, Bread Sweet Dishes