Phal Wala Zarda Tips in Urdu - Phal Wala Zarda Totkay - Tip No. 3784

Urdu Totkay Phal Wala Zarda پھل والا زردہ (Tip No. 3784) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Zarda, Meethe Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Phal Wala Zarda Recipe In Urdu

پھل والا زردہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3784

چاول اچھی طرح سے دھو کر بھگو دیں
پتیلے میں ڈیڑھ کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
پانی جوش پر آئے تو بھیگے ہوئے چاول نتھار کر ڈال دیں
تین کنی پر ابل جائیں تو نچوڑ کر طباق میں ڈال دیں
پانی خشک ہونے دیں
آم کا گودا، بالائی، کھویا اور جوش کھایا ہوا دودھ ایک پتیلے میں ڈال کر آپس میں حل کر لیں
چینی زعفران اور کیوڑا بھی ڈال دیں
دیگچے میں پہلے چاولوں کی ایک تہ لگائیں
پھر آم، بالائی اور کھوئے کے ملغوبے کی تہ جمائیں
اسی طرح کرتے رہیں حتیٰ کہ دونوں چیزیں سما جائیں
فرائنگ پین میں گھی گرم کر یں، الائچیاں لونگ ، بادام ، پستہ، اخروٹ ناریل اور کشمش ڈال کر تل لیں اسے چاولوں پر انڈیلیں اور ہلکی آنچ پر دم لگا دیں چند منٹ تک رہنے دیں
اتار یں اور دس منٹ تک پڑ ارہنے دیں
حسب پسند ورق لگائیں، میوہ سجائیں اور شوق فرمائیں

More From Zarda, Meethe Chawal