Batakh Ki Fry Tangen Tamatar Sauce Tips in Urdu - Batakh Ki Fry Tangen Tamatar Sauce Totkay

بطخ کی فرائی ٹانگیں ٹماٹر سوس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Batakh Ki Fry Tangen Tamatar Sauce Recipe In Urdu

اجزاء:
بطخ کی ٹانگیں 400گرام
باقلے کی ہری پھلیاں 50گرام
ٹماٹر سوس 50ملی لیٹر
ایم ایس جی دس گرام
چینی 20گرام
پسی ہوئی کالی مرچ 3.5گرام
سوپ سٹاک 500ملی لیٹر
پیاز 100گرام
انڈے دو عدد
پنجنٹ سوس 50ملی لیٹر
سرکہ دس ملی لیٹر
کارن سٹارچ 25گرام
آئل 150ملی لیٹر
ترکیب تیاری:
بطخ کے ٹانگوں سے بڑی ہڈیاں نکال دیں۔ بغدے کی پشت سے گوشت کو تھپتھپا کر ڈھیلا کر لیں۔اور ہلکے سے نشان لگائیں۔ نمک ، ایم ایس جی، سرکے اور پسی ہوئی کالی مرچ کا مصالحہ ان میں رچائیں۔ پیاز کی کترنیں بنائیں۔ ایک پیالے میں انڈے اور کارن سٹارچ یکجا کر یں۔ بطخ کی ٹانگوں پر خشک کارن سٹارچ کی ہلکی سی تہہ جما دیں۔ او رپھر انڈے کی آمیزے میں ڈبوئیں۔ ہر ٹکڑے پر اچھی طرح لیپ کر دیں۔
پکانے کی ترکیب:
آئل پین میں گرم کر یں۔ جب گرم ہو جائے اس میں بطخ کی ٹانگیں چھوڑ دیں۔ اور یہاں تک فرائی کریں کہ پک جائے نکال لیں۔ تھوڑے سے تیل کے ساتھ پین کو پھر آگ پر رکھیں۔ پیاز سٹر فرائی کر یں۔ جب گولڈن براؤن رنگ کا ہو جائے اس میں باقلے کی ہری پھلیاں ، سرکہ ، پنجنٹ سوس، ٹماٹر سوس، نمک ، چینی اور 50ملی لیٹر سوپ اس میں ڈال دیں۔ بطخ کی ٹانگیں پکانے کیلیے اس میں شامل کر یں۔ جب سوس پک کر نیچے بیٹھ جائے بطخ کی ٹانگیں نکال لیں۔ ان کو ٹکڑوں میں کاٹ کر پلیٹ میں ترتیب سے لگا دیں۔ جوس کو پین میں گاڑھا کر یں تھوڑے سی کارن سٹارچ کے ساتھ اور بطخ کی ٹانگوں پر گرا دیں۔ پیش کر یں۔

More From Chinese Food - مزید