Gajar Cake Tips in Urdu - Gajar Cake Totkay - Tip No. 2148

Urdu Totkay Gajar Cake گاجر کیک (Tip No. 2148) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gajar Cake Recipe In Urdu

گاجر کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2148

اشیاء:
گاجریں دو عدد بڑی
میدہ ایک کپ
چینی ایک کپ
گھی ایک تہائی کپ
انڈے چار عدد
بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چمچ
دار چینی پسی ہوئی چوتھائی چمچ
نمک چٹکی بھر
ونیلا ایسنس ایک چمچ
ترکیب:
گاجریں چھیل کر دھو لیں اور کدو کش کر کے بھاپ میں پکا کر پانی بالکل خشک کر لیں، اب ان کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ میدے میں نمک، بیکنگ پاؤڈر ملا کر دو تین بار چھان لیں اور ٹھنڈی کی ہوئی گاجر یں اچھی طرح مکس کر لیں۔ انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں چینی ملا کر دوبارہ پھینٹ لیں۔ اس کے بعد انڈوں اور میدے کو یکجان کر یں۔ اگر چمچ استعمال کرتے ہیں تو ایک ہی رخ سے مکس کریں یعنی کبھی دائیں کبھی بائیں چمچ نہ گھمائیں اس میں گرم کر کے ٹھنڈا کیا ہوا گھی آہستہ آہستہ ملا لیں۔ دار چینی اور ونیلا ایسنس ملا کر چکنائی لگے سانچے میں انڈیل لیں۔ نارمل ہیٹ پر گرم اوون میں آدھا گھنٹہ بیک کر یں۔ حسب پسند کریم یا گاجر کے مربے سے سجا کر سرو کر یں۔

More From Baked Dishs