Gajaro Ka Halwa Tips in Urdu - Gajaro Ka Halwa Totkay

گاجر کا حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gajaro Ka Halwa Recipe In Urdu


اجزء:
گاجریں دو سیر
دودھ چار سیر
گھی آدھ سیر
مغز پستہ آ دھ پاؤ
مغز بادام آدھ پاؤ
مغز اخروٹ آدھ پاؤ
مغز چلغو زہ آدھ پاؤ
جائفل ایک تولہ
چھوہارے بیس عدد
دار چینی ایک تولہ
جاوتری ایک تولہ
لونگ ایک تولہ
زعفران دوماشی دانہ الائچی
ترکیب:
گاجروں کو چھیل کر کدوکش کے ذریعے باریک لچھے تیار کر لیں ۔اور ان میں دودھ چھوہارے بغیر گٹھلی ملا کر کھویا تیار کر لیں ۔ پھر اس تیار شدہ کھوئے کو گھی میں بھون کر امیں چینی ملا کر اچھی طرح چلا تے رہیں ۔جب چینی کا دانہ ختم ہوکر چینی کھوئے میں یکجان ہوجائے تب تمام قسم کے مغز یات ملاکر آگ سے اتار لیں ۔ اور دیگر اشیا ء بھی پیس کر ملا دیں ۔

More From Carrot - مزید