Gajar Aur Lemo Ka Cake Tips in Urdu - Gajar Aur Lemo Ka Cake Totkay - Tip No. 1012

Urdu Totkay Gajar Aur Lemo Ka Cake گاجر اور لیموں کا کیک (Tip No. 1012) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gajar Aur Lemo Ka Cake Recipe In Urdu

گاجر اور لیموں کا کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1012

اشیاء:
خمیر مکس آٹا پونے دو کپ
مکس مسالہ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
شکر تقریباََ پونا کپ
گاجریں 3عدد کدو کش کی ہوئیں
کشمش ایک تہائی کپ
سن فلارو آئل 5کھانے کے چمچ
سنگترے کا جوس 5کھانے کے چمچ
سکمڈملک 5کھانے کے چمچ
انڈے کی سفیدی 2کھانے کے چمچ
پنیر چوتھائی کپ
لیموں کا چھلکا 1عدد باریک کتراہوا
شہد 2کھانے کے چمچے
ترکیب:
1۔اوون کو F ْ350 پر گرم کر لیں ۔7انچ کے گول کیک ٹن میں بیکنگ پنیر لگا کر تیل لگائیں ۔
2۔آٹے اور مسالے کو ملا کر چھان لیں پھر اس میں چینی ،گاجریں اور کشمش ڈالیں ۔ تیل سنگترے کا رس اور دودھ ایک جگ میں مکس کریں پھر اسے آٹے کے آمیزے میں ڈال کر آٹے کو چمچ سے مکس کر تے جائیں انڈے کی سفیدی کو پھیٹ کر آٹے میں ملائیں ۔
3۔سارے آمیزے کو چمچ کی مدد سے اچھی طرح ملائیں پھر کیک سانچے میں ڈال کر 40۔45منٹ تک بیک کریں جب سنہرا ہو جائے تو اوون سے نکال کر ٹھنڈا کر لیں ۔
4۔ٹھنڈے کیک کو پلیٹ میں نکا لیں ۔ پنیر، شہد اور لیموں کے باریک کترے ہوئے چھلکے اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں ۔اس پیسٹ کو کیک پر ڈال کر پھیلا دیں اور چاقو کی مدد سے پیسٹ پر لہریں بنائیں ۔
غذائیت:
توانائی 2182کیلوریز
چکنائی 61.79گرام
جاذب چکنائی 8.37گرام
کولیسٹرول 3.25ملی گرام
فائبر 26.65گرام

More From Baked Dishs