Gajrela Tips in Urdu - Gajrela Totkay

گجریلہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gajrela Recipe In Urdu


اجزاء:
زدرہ گاجریں ایک سیر
چاول کر نل باسمتی آدھ سیر
پانی چھ سیر
گھی تین پاؤ
مصری باریک پسی ہوئی دوسیر
دودھ دوسیر
مغزبادام مقشر حسب ضرورت
پستہ حسب ضرورت
چھوٹی الائچی کے باریک پسے ہوئے دانے حسب ضرورت
ترکیب:
گاجرو ں کوچھیل کر اور صاف کر کے کدوکش کے ذریعے باریک لچھوں میں تبدیل کرلیں ۔ چاولوں کو پانی سے دھو کر گاجروں میں ڈال دیں اور ان میں چھ سیر پانی ڈال کر آگ پر رکھ دیں ۔پانی سوکھ جائے تو گھی ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں اور حسب ضرورت بادام کی گریاں بھی ملا دیں ۔اس کے بعد مصری باریک پیس کر ملا دیں بعد میں دودھ ملا کر نرم ہلکی آگ پر پکنے دیں ۔جب مرکب گاڑھا ہوکر جمنے کے لائق ہو جائے توکسی سینی میں گھی لگا کر انڈیل دیں ۔ جمالیں ۔جمے ہوئے مادے پر چاندی کے ورق خوبصورتی سے سجادیں
جم جانے پر برفی کی مانند کاٹ لیں ۔یہ گاجروں کا حلوا مقوی دل ودماغ ہے اور نہایت ہی لذ یذ اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔

More From Carrot - مزید