Gandam Ka Falooda Tips in Urdu - Gandam Ka Falooda Totkay - Tip No. 1422

Urdu Totkay Gandam Ka Falooda گندم کا فالودہ (Tip No. 1422) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gandam Ka Falooda Recipe In Urdu

گندم کا فالودہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1422


اشیاء:
گندم (عمدہ قسم ) چھ چھٹانک
چینی آدھا کلو
زعفران تھوڑا سا
ترکیب:
سب سے پہلے گندم کو چن کر اچھی طرح سے صاف کر لیں اور پھر ڈیڑھ پاؤ پانی میں تقریباََ بارہ گھنٹے تیل بھگو کر رکھ دیا جائے۔ جب آپ دیکھیں کہ گندم کے دانے پھول چکے ہیں تو ان کو سل پر باریک پیس لیں اور پانی ڈال کر چھان کر اس کا عرق نکال لیں ۔ اس پانی کو نشاستہ کہا جاتا ہے۔ یہ پانی تقریباََ ڈیڑھ پاؤ ہونا چاہئے ۔ آدھا کلو پانی کو کسی دیگچی میں ڈال کر خوب اچھی طرح ابال لیں اور اس پانی میں گندم کا پانی ڈال کر اس قدر پکائیں کہ لئی کی طرح لیس دار اور گاڑھا ہو جائے ۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں ٹھنڈا پا نی ڈالیں اور اس پر کوئی چھلنی رکھ کر یہ نشاستہ چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے دبائیں۔یہ نشاستہ نیچے رکھی دیگچی میں سویوں کی مانند گرے گا۔ چنانچہ ان سویوں کو پانی میں ہی پڑا رہنے دیں ۔ پھر چینی اور پانی کو باہم ملا کر ایک تار کرکے شر بت کر لیں اور زعفران پیس کر اس میں ملا لیں ۔ جب شر بت ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں برف اور نشاستے کی سویاں ملا کر پیش کر یں۔ بہت ہی عمدہ اور لذیذ ترین گندم کا فالودہ تیار ہے۔

More From Yummy Sweet Dish