Ganay Kay Ras Ki Kheer Tips in Urdu - Ganay Kay Ras Ki Kheer Totkay - Tip No. 2760

Urdu Totkay Ganay Kay Ras Ki Kheer گنے کے رس کی کھیر (Tip No. 2760) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ganay Kay Ras Ki Kheer Recipe In Urdu

گنے کے رس کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2760

اشیاء:
گنے کا رس تازہ ایک لیٹر
چاول 100گرام
چینی 150گرام
ناریل ایک ٹکڑا
کیوڑا کھانے والے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
چاولوں کو چن کر اور دھو کر ایک گھنٹہ کے لئے پانی میں بھگو دیجئے۔ گنے کا رس ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ 25ملی لیٹر دودھ گنے کے رس میں ڈال دیجئے۔ رس کے پکنے سے اوپر جو میل اکٹھا ہو، اسے کفیگر سے اتار کر پھینکتے جائیے۔ جب رس صاف ہو کر ذرا گاڑھا ہو جائے تو ایک گھنٹہ پہلے بھیگے ہوئے چاول نچوڑ کر ڈال دیجئے اور پکائیے۔ جب چاول گل جائیں تو گھوٹنے کی مدد سے کھیر کو خوب اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ جب کھیر گاڑھی ہو جائے، تو چینی ڈال دیجئے اور ساتھ ہی ناریل لمبا لمبا کاٹ کر ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جما لیجئے۔ کھیر جم کر ٹھنڈی ہو جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ گنے کے رس کی لذیذ کھیر تیار ہے۔

More From Yummy Sweet Dish