Gehu Ki Kheer Tips in Urdu - Gehu Ki Kheer Totkay

گیہوں کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gehu Ki Kheer Recipe In Urdu

اشیاء:
گیہوں 250گرام
دودھ ایک لیٹر
چینی 250گرام
بادام کی گری 50گرام
کیوڑا کھانے کے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
گیہوں صاف کر کے ایک گھنٹہ کے لئے پانی میں بھگو دیجئے۔ ایک گھنٹہ بعد پانی سے نکال کر اتنا کوٹئے کہ چھلکا اور دانے الگ الگ ہو جائیں۔ ان دانوں کو دھو لیجئے اور ایک دیگچی میں انہیں دودھ کے ساتھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکائیے۔ جب دانے گل جائیں تو گھوٹنے سے ان کو اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ کھیر گاڑھی ہو جائے تو چینی ڈال دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہو نے پر بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے۔ کھیر حسب پسند گاڑھی ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جما لیجئے۔ ٹھنڈی ہو کر جم جائے، تو چاندی کے ورق لگا لیجئے۔

More From Yummy Sweet Dish - مزید