Ghiyoon Ki Rogni Roti Tips in Urdu - Ghiyoon Ki Rogni Roti Totkay

گیہوں کی روغنی روٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Ghiyoon Ki Rogni Roti Recipe In Urdu

اشیاء:
آٹا ایک کلو
گھی آدھا پاؤ
دہی ایک پاؤ
دودھ ایک پاؤ
نمک چھ ماشے
ترکیب:
آٹے میں آٹھ تولہ گھی دے کر اسے خوب متھ لیجئے۔ پھر اس میں گرم پانی ڈال کر ہلکی ہلکی مکیاں دے کو خوب گوندھیے اور اس میں نمک ملا دیجئے۔ آدھے گھنٹے تک آٹے کو اسی طرح پڑا رہنے دیجئے پھر اس میں باقی گھی مالا کر اس کے پیڑے بنا لیجئے اور پیٹروں کو گھڑ کر روٹیاں بنا لیجئے مگر انہیں پکانے کے لئے استعمال نہ کیجئے بلکہ انہیں دوطباقوں کے درمیان رکھ کر ان پر دہی مل کر کوئلے کی آگ پر پکائیے۔ اگر تل کر روٹی پسند آتی ہے تو آٹے میں گوندھنے کے دوران تل ملا دیجئے۔ پھلکا بھی اسی قاعدے سے پکایا جاتا ہے۔ مگر اسکا پیڑا ہلکارکھا جاتا ہے۔

More From Punjabi Roti, Paratha And Bhatoora - مزید