Ghiya Ka Bharta Tips in Urdu - Ghiya Ka Bharta Totkay

گِھئیے کا بھرتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Ghiya Ka Bharta Recipe In Urdu

اشیاء:
گھیا 250گرام
پیاز 50گرام
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چھوٹا چمچ
گھی 50گرام
زیرہ ایک چمچ
دہی 125گرام
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب منشاء
ترکیب:
ایک برتن میں دہی ڈال کر ساتھ ہی پسی ہوئی کالی مرچیں ، نمک، زیرہ اور سرخ مرچیں ڈال کر خوب اچھی طرح پھینٹ کر رکھ لیں، گھیا چھیل کر ٹکڑے ٹکڑے کر یں اور ابال کر ٹھنڈا کر یں۔ پھردبا کر پانی نچوڑ دیں اور ان ٹکڑوں کو دہی میں ڈال کر مکس کر یں۔ اسکے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کرچولہے پر رکھیں اور پیاز بھون کر دہی سمیت گھیا ڈالیں چند منٹ تک بھونیں پھر نیچے اتار لیں۔ گھئیے کا بھرتہ تیار ہے۔

More From Baingan Tinda And Kaddu - مزید