Ghiye Ka Raita Tips in Urdu - Ghiye Ka Raita Totkay - Tip No. 1339

Urdu Totkay Ghiye Ka Raita گھئے کا رائتہ (Tip No. 1339) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ghiye Ka Raita Recipe In Urdu

گھئے کا رائتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1339

اشیاء:
گھیا ایک پاؤ
گرم مصالحہ حسب ذائقہ(پساہوا)
دہی ڈیڑھ پاؤ
نمک حسب ذائقہ
بالائی آدھا پاؤ
سرخ مرچ حسب خواہش
ترکیب:
مذکورہ بالا اشیاء کے علاوہ ہرا مصالحہ بھی خرید لیں جس میں سبز دھنیا سبز مرچ اور پودینے کے چند پتے شامل ہوں گے ۔ اس کے بعد گھئے کو چھیل کر اچھی طرح سے کدو کش کر لیا جائے اور پھر اس میں د وعدد پیالی پانی ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر اچھی طرح سے ابال لیا جائے۔ جب گھیا اچھی طرح سے گل جائے تو اتار لیں اور پھوڑلیں۔ اس کے بعد دہی کو خوب اچھی طرح سے پھینٹ لیا جائے اور اس میں تھوڑا سا دودھ اور بالائی ملا کر یک جان کر لیا جائے۔ اس کے بعد اس میں نمک سرخ مرچ گرم مصالحہ اور سبز مصالحہ کاٹ کر باریک کر کے ملا دیا جائے۔ جب نمک ومرچ آپ کی مرضی کے مطابق ہو جائے تو اس میں ابلاہوا گھیا ملا دیا جائے۔ لیجئے گھئے کا نہایت ہی خوش ذائقہ اور چٹخارے سے بھر پور نہاتے ذائقے دار رائتہ تیا رہے ۔

More From Baingan Tinda And Kaddu