Adrak Aur Lemon Kay Cake Tips in Urdu - Adrak Aur Lemon Kay Cake Totkay

ادرک اور لیموں کے کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Adrak Aur Lemon Kay Cake Recipe In Urdu

اشیاء :
نمک ایک چٹکی
بھوری شکر چار اونس
آئسنگ شوگر چھ اونس
پسی ہوئی ادرک ڈیڑھ چمچ
لیموں کا اسکوائش دو بڑے چمچے
بادام اور شکر کا مربہ چار اونس
پسا ہوا مصالحہ آدھا چمچہ
انڈے دو عدد
میدہ بارہ اونس
مکھن سات اونس
سنہرا شربت چار اونس
ترکیب:
سات انچ کے مربع ٹین میں چکنائی لگائیں اس کے بعد اس پر چکنائی جذب نہ کرنے والا کاغذ لگائیں۔ میدہ کو نمک ادرک اور مصالحہ کے ساتھ چھانیں، چار اونس مکھن کے ٹکڑوں کو کاٹیں اور میدہ میں انگلیوں سے گوندھیں یہاں تک کہ مکسچر روٹی کے رنگ کا ہو جائے۔ شکر اور چار چمچے لیموں کے اسکوائش میں ملائیں انڈوں کو پھینٹیں اور شربت میں ملائیں۔ اچھی طرح حل کر یں۔ مکسچر کو ٹین میں ڈالیں اور اوپر کے حصے کو چکنا کر یں۔ ہلکی آنچ کے تنور میں ایک گھنٹہ دس منٹ تک پکائیں ٹین سے نکال کر ٹھنڈا کر یں۔
گتہ سے دل کی طرح کا ایک ٹکڑا کاٹ لیں۔ بادام اور شکر کے مربے سے دل کی شکل کے ٹکڑے کے نمونے سے بنائیں ۔ ان کو کیک کی سجاوٹ کے لئے استعمال کر یں۔ بادام اور شکر کامربہ بنانے کے لئے ایک اونس پسے ہوئے بادام کو ایک اونس بوراشکر اور دواونس آئسنگ شوگر کے ساتھ ملائیں۔ انڈے کی پھینٹی ہوئی زردی کو بادام کے ساتھ ملائیں۔ اسے ٹین میں چار یا پانچ روز تک اور رکھ سکتے ہیں۔ جس میں ہوا نہ پہنچے۔

More From Cake - مزید