Adrak Ka Murabba Tips in Urdu - Adrak Ka Murabba Totkay - Tip No. 565

Urdu Totkay Adrak Ka Murabba ادرک کا مربہ (Tip No. 565) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Adrak Ka Murabba Recipe In Urdu

ادرک کا مربہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 565

اشیاء:۔
ادرک ایک کلوگرام
چینی ایک کلوگرام
عرق گلاب آدھی پیالی
کالے جامن کے پتے ایک چھٹانک
چونا آدھی چھٹانک
الائچی خورد آدھی چھٹانک
ترکیب:۔
ادرک چھیل کر کاٹنے سے خوب گود لیں اور چونے کے پانی میں تین دن ڈبو کر رکھیں۔ چوتھے دن پتے اور ادرک ڈال کر پکائیں۔ آہستہ آہستہ چمچ چلاتے رہیں۔ دوسرے مرتبہ جھاگ آجائے تو آنچ سے اتار کر ادرک کو چھ سات بار پانی سے دھوئیں۔ پتلا شربت تیار کر کے اس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال کر پکائیں۔ قوام گاڑھا ہو جائے تو باریک پیس کر الائچی اور عرق گلاب ڈال دیں۔ تھوڑی دیر اور پکائیں۔ قوام گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور مرتبان میں بھر لیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba