Aloo Aur Gobhi Tips in Urdu - Aloo Aur Gobhi Totkay

آلو اور گوبھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Aur Gobhi Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو آدھ سیر
گوبھی آدھ سیر
ادرک آدھ چھٹانک
ہلدی حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب پسند
گھی آدھ پاؤ
پیاز آدھ پاؤ
گرم مصالحہ ایک چمچہ چائے کا
ہرا دھنیا آدھی گڈی
ترکیب:
گوبھی کے پھول کاٹ لیں۔ آلو کو چھیل کر ٹکڑے کر لیں۔ ادرک باریک کتر لیں۔ آلو کو گھی میں تل کر ہلکا سرخ کر لیں۔ پھر اسی گھی میں پیاز اور مصالحہ بھونیں۔ پھر گوبھی اور ادرک ڈال کر دم دیں۔ جب گوبھی آدھی گل جائے تو اس میں آلو ڈال کر ملا دیں ۔ اور دم دے دیں۔ اتارنے سے پہلے پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چمچی چھوٹی اور ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں۔

More From Potato - مزید