Bund Gobhi Aur Murgh Tips in Urdu - Bund Gobhi Aur Murgh Totkay - Tip No. 2552

Urdu Totkay Bund Gobhi Aur Murgh بند گوبھی اور مرغ (Tip No. 2552) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bund Gobhi Aur Murgh Recipe In Urdu

بند گوبھی اور مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2552

اشیاء :
مرغ کلو گرام
بند گوبھی ایک عدد(بڑی )
کارن فلور ایک پیالی
نمک ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
پانی ایک پیالی
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
ادرک ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
نمک چائے کا چمچہ
اجینو موٹو ایک چٹکی
اجوائن ایک چٹکی
تیل پیالی
چینی چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
لہسن ہرا چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
ٹماٹو سوس پیالی
سلاد کے پتے چار عدد
پیاز ایک عدد
ترکیب:
مرغ دھو کر ایک پیالی پانی میں ڈال دیں۔ اس میں ہرا لہسن، چینی، اجوائن، اجینو موٹو، سرکہ، ادرک اور چمچہ نمک ملا کر پکائیں۔ پانی خشک ہونے پر اتار لیں۔ گوبھی کے پتے آہستہ سے اتار یں۔ ٹوٹیں نہیں۔ دھو کر رکھ لیں۔ کارن فلور میں ایک پیالی پانی ملائیں۔ پھر نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں۔ پلیٹ میں گوبھی کا ایک پتا بچھائیں۔ اس پر کارن فلور کا آمیزہ ہاتھ سے ہلکا ہلکا لگائیں۔ پھر دوسرا پتا رکھیں اور آمیزہ لگائیں۔ آٹھ دس پتے اوپر تلے رکھ کر رول بنا لیں۔ اسی طرح اور پتے رکھ کر دوسرا رول تیار کریں۔ایک برتن میں پانی ابلنے رکھیں۔ اس پر لو ہے کی چھلنی رکھ دیں۔ پانی ابلنے لگے تو گوبھی کے پتوں کے رول پر دھاگا لپیٹ کر چھلنی میں رکھ دیں۔ دس منٹ بعد رول چمچے سے پلٹیں۔ دس منٹ اسی طرح رہنے دیں۔ اب ان کو نکال کر ٹھنڈا کر یں اور پھر چھری سے ٹکڑے کاٹ لیں۔ اس کے بعد تیل گرم کر کے اس میں ٹکڑے تل لیں۔باقی تیل میں مرغ ہلکا سا بادامی تلیں۔ ڈش میں سلاد کے پتے بچھائیں۔ ان پر بند گوبھی کے ٹکڑے رکھیں اور مرغ کے ٹکڑے بیچ میں رکھ دیں۔ چاروں طرف پیاز سجا دیں۔

More From Chicken Aur Sabzi