Gobhi Pulao Tips in Urdu - Gobhi Pulao Totkay - Tip No. 2140

Urdu Totkay Gobhi Pulao گوبھی پلاؤ (Tip No. 2140) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gobhi Pulao Recipe In Urdu

گوبھی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2140

اشیاء:
چاول دو کپ
لوبیا چوتھائی کپ
تیل چار چمچ
پھول گوبھی ایک چوتھائی
بند گوبھی ایک چوتھائی
آلو دو عدد
مٹر آدھ کپ
پیاز دو عدد
دار چینی دو انچ ٹکڑا
تیز پات دو عدد
نمک حسب ذائقہ
گھی چوتھائی کپ
زیرہ ایک چمچ
سونف ایک چمچ
ہری مرچیں چار عدد
ادرک پیسٹ ایک چمچ
ہرا دھنیا دو چمچ کٹا ہوا
پو دینہ دو چمچ کٹا ہوا
ہلدی آدھ چمچ
لال مرچ ایک چمچ
ٹماٹر پیسٹ ایک کپ
دہی ایک کپ
زعفران چٹکی بھر
عرق گلاب پانچ چمچ
ترکیب:
لوبیے اور مٹر کو ابال لیں۔ آلو چھیل لیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر لیں اور اس میں تمام سبزیاں ڈال کر فرائی کر یں سوائے آلو کے اور پین سے نکال لیں، اس پین میں پیاز براؤن کر لیں۔ گرم پانی میں چاول ، دار چینی، تیز پات ، بڑی الائچی اور نمک ڈال دیں اور ابال آنے دیں۔ ابال آنے کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور چاول ایک کنی رکھ کر پکا لیں۔ ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں اس میں زیرہ ، سونف ، ہری مرچیں اور ادرک کی پیسٹ ڈال دیں اور دو تین منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ اس میں ہرا دھنیا اور پو دینہ ڈال دیں۔ پھر ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ دو منٹ پکانے کے بعد ٹماٹر پیسٹ اور دہی ڈال دیں۔ پھر اس میں لوبیا اور مٹر شامل کر دیں۔
ایک دیگچی میں پہلے چاول ڈالیں اس کے اوپر لوبیا اور مٹر والا مصالحہ، سبزیاں اور آلو ڈال دیں۔ اس کے اوپر تلا ہوا پیاز ڈال دیں۔ پھر عرق گلاب میں زعفران مکس کر کے ڈال دیں۔ اس دیگچی کو اچھی طرح ڈھک دیں اور سائیڈوں کو آٹے کی مدد سے سیل کر دیں۔ اس سے پہلے گرم کئے ہوئے اوون میں 180ڈگری پر تقریباََ آدھ سے پون گھنٹے کے لئے بیک کر یں یا اگر اوون نہ ہو تو دم پر لگائیں پھر گرما گرم رائتے کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao