Gobhi Keema Tips in Urdu - Gobhi Keema Totkay

گوبھی قیمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gobhi Keema Recipe In Urdu

اشیاء:
بند گوبھی(کرم کلہ) ایک عدد
قیمہ آدھ کلو
پیاز تین پاؤ
لال مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا تھوڑا سا
ادرک آدھا ٹکڑا
ہلدی ایک تولہ
گھی ایک پاؤ
گرم مصالحہ دو تولہ
ترکیب:
قیمہ میں تھوڑا سا نمک اور آدھا گرم مصالحہ ملا کر رکھ دیجئے پھر گھی کو کڑ کڑاتے ہوئے اس میں پیاز کے تھوڑے سے لچھے لال کر لیجئے۔ اس کے بعد قیمہ گھی میں بھون کر سرخ کر لینے کے بعد پتیلی سے نکال کر کسی پلیٹ میں رکھ لیجئے۔
اسی طرح بند گوبھی کے پتوں کو بھی پانی میں صرف اتنا ابال کر کہ یہ ذرا نرم پڑ جائیں پانی سے نکال کر الگ رکھ لیجئے۔ باقی گرم مصالحہ پیس کر اس کی آدھی مقدار بھنے ہوئے قیمے میں ملا دیجئے۔ پیاز اور ادرک کو بہت باریک کتر کر ان میں دھنیا ملا کر نصف گوبھی کے ابلے ہوئے پتوں پر تہہ کی شکل میں جما دیں۔ اس تہہ پر بھنا ہوا قیمہ بچھا دیں۔ قیمہ کے اوپر باقی گوبھی کے پتے بچھا دیں دھیمی آنچ پر پکائیں۔ مزے دار ڈش تیار ہوگی۔

More From Cabbage - مزید