Phool Gobhi Manchurian Tips in Urdu - Phool Gobhi Manchurian Totkay

پھول گوبھی منچورین کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Phool Gobhi Manchurian Recipe In Urdu

سب سے پہلے ایک پیالے میں انڈے اور دو کھانے کے چمچ کارن فلور، تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں
گوبھی کے پھول ایک ایک لے کر اس آمیزے میں ڈبو کر ڈیپ فرائی کرلیں
جب گولڈن براوٴن ہو جائیں تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں
اب ایک دیگچی میں ٹماٹر کیچپ، لہسن، کالی مرچ، سفید مرچ، یخنی، گڑ، کارن فلور، پائن ایپل جوس، دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر ہلکا سا پکا کر کارن فلور ڈال دیں
لکڑی کا چمچ استعمال کریں کیونکہ کارن فلور اسٹیل کے چمچ سے پتلا ہو جاتا ہے
جب ساس گاڑھی ہو جائے تو پائن ایپل کیوبز، ہری مرچ اور اجینو موتو ڈال دیں اور تلی ہوئی گوبھی کے پھول ڈال دیں
دو قطرے کوکنگ آئل کے ڈال دیں
جب پیش کرنا ہو تو ایک زرا بھاری فرائنگ پین گرم کریں یا آپ کے پاس منچورین کا برتن ہے تو وہ گرم کریں
جب خوب تیز گرم ہو جائے تو تیار کی ہوئی منچورین ڈال کر دھواں نکلتی ہوئی سرو کر دیں
ساتھ میں فرائڈ رائس رکھ دیں
گُڑ ڈالنے سے سوس کا رنگ خوبصورت لال ہو جائے گا

More From Worldwide Food - مزید