Golden Biryani Tips in Urdu - Golden Biryani Totkay - Tip No. 1885

Urdu Totkay Golden Biryani گولڈن بریانی (Tip No. 1885) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Golden Biryani Recipe In Urdu

گولڈن بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1885

اشیاء:
چکن قیمہ کلو
پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد
ادرک(باریک کاٹ لیں) ایک انچ کاٹکڑا
ہری مرچ(باریک کاٹ لیں) 4۔3عدد
ہرا دھنیا گھٹی
نمک حسب ذائقہ
بمبئی چکن بریانی پیک دو کھانے کے چمچے
چاندی کے ورق حسب ضرورت
تیل دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
پیاز ،ادرک ،ہری مرچ، ہرا دھنیا، نمک ،بمبئی، چکن بریانی مکس کر کے چکن قیمہ میں ملا دیں ، قیمہ کو باریک پیس لیں اور بالز بنا لیں۔ دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں۔ بالز کو فرائی کر لیں ۔ پھر تلی ہوئی بالز کو چاندی کے ورق میں لپیٹ لیں۔
بریانی کے لئے :
چاول کلو
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ذائقہ
دہی کپ
ادرک(پیسٹ تیار کر لیں) ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
کیوڑہ چند قطرے
پیاز دو عدد
بمبئی بریانی کا بقیہ پیکٹ :
زردے کا رنگ ایک چٹکی
ہری مرچ 4۔3عدد
پودینہ گٹھی
ترکیب:
دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر فرائی کرلیں۔ تلی ہوئی پیاز نکال کر پیس لیں۔ تیل میں ادرک، لہسن ،پھینٹی ہوئی دہی، بمبئی بریانی کا بقیہ پیکٹ ڈال کر بھو نیں۔ اس میں چکن بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ دس منٹ کے بعد ڈھکن ہٹا کر بھون لیں چاول کے پانی میں نمک ڈال دیں۔ پانی ابلنے پر چاول ڈال دیں۔ جب ایک کنی رہ جائے تو اتار لیں۔ الگ دیگچی میں چکن مکسچر کی تہہ ڈالیں اور اوپر پودینہ، ہری مرچیں ڈال دیں ، پھر ابلے ہوئے چاول ڈال دیں۔ زردے کا رنگ اور کیوڑہ چند قطرے ڈال کر ہلکی آنچ پر دم رکھ دیں۔ اب اس بریانی کو رائتے کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao