Masala Gosht Aloo Tips in Urdu - Masala Gosht Aloo Totkay - Tip No. 2161

Urdu Totkay Masala Gosht Aloo مصالحہ آلو گوشت (Tip No. 2161) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Gosht Aloo Recipe In Urdu

مصالحہ آلو گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2161

اشیاء:
آلو ڈیڑھ پاؤ
گوشت گول بوٹی آدھ کلو
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چمچ
ادرک آدھ چھٹانک
ہرا دھنیا ایک گٹھی
لہسن آدھ گٹھی
پیاز تین چھٹانک
گھی تین چھٹانک
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب پسند
ترکیب:
آلو چھیل کر حسب پسند قتلے بنا لیں۔ گوشت ، پیاز گھی میں بھون کر بادامی رنگ کے کر کے لہسن ڈال کر پھر بھون لیں اور نمک مرچ ڈال کر پکنے دیں جب گوشت آدھ گلا ہو جائے تو اس میں آلو کے قتلے ڈال دیں تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ آنچ بالکل ہلکی ہونی چاہیے اور اس کو کم سے کم ایک گھنٹہ تک بند رہنا چاہیے۔ ایک گھنٹہ کے بعد دیکھیں اگر آلو گل گئے ہوں تو گھی کے رس کے ساتھ اتار لیں اب اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا کاٹ کر ڈالیں اور چند منٹ دم پر لگا رہنے دیں اور پھر اتار لیں۔

More From Potato