Gosht Aur Daal Moong Tips in Urdu - Gosht Aur Daal Moong Totkay

گوشت اور دال مونگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gosht Aur Daal Moong Recipe In Urdu

اشیاء:
دال آدھا کلو
پیاز تین عدد
ادرک ایک گانٹھ
گرم مصالحہ ضرورت کے مطابق
گوشت ایک پاؤ
لہسن 8جوئے
نمک، مرچ حسب پسند
ترکیب:
دال پانی میں بھگو دیں۔ پیاز ، لہسن چھیل کر کاٹ لیں ادرک باریک کتر لیں۔ گھی کڑ کڑائیں اور پیاز، لہسن ڈال کر بھونیں۔ پیاز بادامی رنگت اختیار کر جائے تو نمک، مرچ اور گوشت ڈال دیں۔ 5منٹ بھونیں۔ دال پانی سے نکال کر ڈال دیں گلنے کے لئے دو گلاس پانی ڈال دیں۔ تقریباً 15,20منٹ پکائیں گوشت اور دال گل جائیں تو سبز مرچیں اور ہرا دھنیا کتر کر ڈال دیں۔ اتار کر گرم مصالحہ چھڑک کر تناول فرمائیں۔

More From Moong Dal - مزید