Gosht Darbari Tips in Urdu - Gosht Darbari Totkay - Tip No. 1848

Urdu Totkay Gosht Darbari گوشت درباری (Tip No. 1848) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gosht Darbari Recipe In Urdu

گوشت درباری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1848

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
پیاز دو عدد(سلائسز کاٹ لیں)
ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
تل(بھونی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
خشخاش (بھونی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
کالی مرچ 6۔5عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
رائی ایک چائے کا چمچہ
تیل آدھا کپ
ہلدی پاؤڈر حسب ضرورت
نمک آدھا چائے کا چمچہ
ثابت لال مرچ 8۔7عدد
ترکیب:
گوشت میں سرکہ اور ٹماٹر کا پیسٹ ملا کر رکھ دیں۔ تیل گرم کر یں۔ اس میں پیاز فرائی کر یں اس کے بعد ادرک ،لہسن اور گوشت ڈال کر فرائی کر یں۔ اس میں نمک ،ہلدی، گرم مصالحہ ،ثابت لال مرچ، رائی ڈال کر پانی ڈال دیں اور گوشت گلائیں ۔ اور کوئلے کا دھواں دیں۔ جب گوشت گل جائے تو اس میں تل اور پسی ہوئی خشخاش ڈال کر فرائی کر یں اور اتار لیں ۔ سرو کرتے وقت پیاز گول گول کاٹ کر اوپر رکھیں۔

More From Gosht Aur Beef