Gosht Haleem Tips in Urdu - Gosht Haleem Totkay

گوشت حلیم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Gosht Haleem Recipe In Urdu

گیہوں کو بادن دستے میں کوٹ لیں اور اس کے چھلکے اتار لیں حتیٰ کہ سفید دانہ نظر آنے لگے
گوشت میں تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں
یہ یاد رکھیں کہ گوشت خوب گل جائے
اب دال مسور اور دال مونگ چاول ڈال کر خوب گلا لیں
گیہوں اور چنے کی دال کو بھی الگ پکا لیں
جب گیہوں گل جائیں تو تمام دالیں اور گوشت بھی ایک جگہ کرلیں
اب یہ سب چیزیں بڑے دیگچے میں ڈال کر پکائیں
حلیم کو اتنا گھوٹیں کہ لیس چھوٹ پڑے
پیازبادامی کر کے رکھ لیں
ہری مرچ باریک باریک کاٹ کر رکھ لیں
جتنا حلیم کی گھٹائی ہو گی حلیم اتنا ہی لذیذ ہوگا
حلیم تیار ہو جائے تو بادامی پیاز ہری مرچ اور گرم مصالحہ پسا ہوا ڈال کر کھائیں

More From Pulses Lentils - مزید