Gobhi Kay Puto Main Lipta Huwa Gosht Tips in Urdu - Gobhi Kay Puto Main Lipta Huwa Gosht Totkay - Tip No. 2526

Urdu Totkay Gobhi Kay Puto Main Lipta Huwa Gosht گوبھی کے پتوں میں لپٹا ہوا گوشت (Tip No. 2526) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gobhi Kay Puto Main Lipta Huwa Gosht Recipe In Urdu

گوبھی کے پتوں میں لپٹا ہوا گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2526

اشیاء:
قیمہ 500گرام
بند گوبھی 8پتے(پانی میں ہلکا سا ابال لیں اور تھوڑا سا تیل لگا لیں)
ادرک دو ٹکڑے
ا۔
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
نمک آدھا چائے کا چمچہ
آئسٹر سوس آدھا کھانے کا چمچہ
کارن فلور آدھا کھانے کا چمچہ
بلیک سویا سوس آدھا کھانے کا چمچہ
چینی ایک چائے کا چمچہ
ب۔
بلیک سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
پانی پانچ کھانے کے چمچے
نمک ایک چائے کا چمچہ
آئسٹر سوس ایک کھانے کا چمچہ
تیل ایک کھانے کا چمچہ
چینی ایک چائے کا چمچہ
اجینو موٹو ایک چائے کا چمچہ
ج۔
کارن فلور آدھا کھانے کا چمچہ
پانی 1کھانے کا چمچہ
ترکیب:
قیمے میں ایف حصے کی چیزیں ملا کر آدھ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں اور ادرک کے دو ٹکڑے اس میں تل لیں۔ پھر قیمے کو اس میں بھون لیں۔ قیمے کو آٹھ برابر حصوں میں تقسیم کر کے گوبھی کے پتوں میں لپیٹ لیں اور بھاپ میں پندرہ منٹ پکائیں۔
ب حصے کی چیزیں ابلنے رکھ دیں۔ پھر اس میں ج حصہ ملا کر پکائیں۔ ڈش میں پتے نکال کر اوپر سے ب، ج کا بنا ہوا حصہ پتوں پر الٹ دیں۔ ڈش تیار ہے۔

More From Cabbage