Gosht Ki Champain Tips in Urdu - Gosht Ki Champain Totkay - Tip No. 2997

Urdu Totkay Gosht Ki Champain گوشت کی چانپیں (Tip No. 2997) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gosht Ki Champain Recipe In Urdu

گوشت کی چانپیں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2997

اجزاء:
چانپ کلو
نمک حسب ذائقہ
آلو چار عدد
لہسن ادرک(پیسٹ) 1+1چائے کے چمچے
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ہری مرچ دو عدد
لونگ ایک عدد
تیل حسب ضرورت
دار چینی ایک ٹکڑا
پیاز ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
کالی مرچ 8عدد
انڈے دو عدد
ترکیب:
دو گلاس پانی میں چانپیں ڈال کر ابال لیں۔ ابالتے وقت اس میں نمک، لونگ، کالی مرچ، دار چینی، ادرک ، لہسن اور پیاز ڈال دیں۔(پانچ منٹ سے زیادہ نہ ابا لیں)۔اب آلو ایک برتن میں ڈال کر ابا لیں اور چھیل کر اچھی طرح مسل لیں۔ ادرک، سبز مرچ، سبز دھنیا، گرم مصالحہ تھوڑا سا آلوؤں میں ڈال دیں۔ اب ہتھیلی کو تھوڑا سا گیلا کر کے آلو کو پھیلا لیں۔ درمیان میں چانپیں رکھ کر بھرتے کو اس پر لپیٹ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر لیں چانپوں پر انڈے پھینٹ کر لگا لیں اور ان پر ہلکا سا ڈبل روٹی کا چورا لگا دیں اور تل لیں انار دانے کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht