Grill Bihari Kabab Tips in Urdu - Grill Bihari Kabab Totkay - Tip No. 3388

Urdu Totkay Grill Bihari Kabab گرل بہاری کباب (Tip No. 3388) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Grill Bihari Kabab Recipe In Urdu

گرل بہاری کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3388

اشیاء:
پسندے(پتلے لمبے) کلو
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچے
سونف دو کھانے کے چمچے
زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
چھوٹی الائچی چار عدد
پیاز ایک کپ(تل کر براؤن کی ہوئی)
بڑی الائچی دو عدد
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
لونگ چار عدد
جاوتری تین ٹکڑے
لہسن کے جوے پانچ عدد(پیس لیں)
ادرک (پیس لیں) ایک انچ کا ٹکڑا
لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد
پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
دہی دو کھانے کے چمچے
ثابت لال مرچیں 6-7عدد
ترکیب:
ثابت دھنیا، سونف، زیرہ ، چھوٹی الائچی ، بڑی الائچی، لونگ، جاوتری، ثابت لال مرچوں کو توے پر ڈال کر ہلکی آنچ پر بھون کر پیس لیں اور پسندوں پر یہ مصالحہ، براؤن کی ہوئی پیاز، نمک، پسا ہوا لہسن، ادرک ، لیموں کا رس، پپیتا پیسٹ اور دہی لگا کر رات بھر میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک گریلنگ پین کو درمیانی آنچ گرم کر کے میرینیٹ کئے ہوئے پسندوں کو اس میں ڈال کر سینک لیں۔ مزیدار گرل بہاری کباب تیار ہیں گرم گرم سرو کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab